فن و فنکار

صبا فیصل نے ڈھلتی عمر میں قائم اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان ساجد حسن نے سوال کیا کہ  کیا آپ بھی جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر سرجریز کرواتی ہیں؟

صبا فیصل نے جواب دیا کہ ‘میں جھوٹ کیوں بولوں، نہ میں جھوٹ کہتی ہوں، میں بالکل سرجریز کرواتی ہوں’ جس پر  ساجد حسن نے حیرانی سے کہا ‘لیکن بالکل نہیں لگتا کہ آپ یہ علاج کرواتی ہیں’۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان ساجد حسن نے سوال کیا کہ  کیا آپ بھی جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر سرجریز کرواتی ہیں؟

صبا فیصل نے جواب دیا کہ ‘میں جھوٹ کیوں بولوں، نہ میں جھوٹ کہتی ہوں، میں بالکل سرجریز کرواتی ہوں’ جس پر  ساجد حسن نے حیرانی سے کہا ‘لیکن بالکل نہیں لگتا کہ آپ یہ علاج کرواتی ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشہ ہے، آپ ایک مرتبہ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ضرور کہیں گے کہ چہرے کا یہ خدوخال ایسا ہونا چاہیے وغیرہ، تو میں یہ نہیں کرتی’۔

اداکارہ نے کہا ‘یہ سرجری غلط بھی ہوسکتی ہے تو میں لاہور میں  ایک ہی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور  ہر 6 سے 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے سرجری کرواتی ہوں  لیکن وہ بہت قدرتی لگتی ہے ‘۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button