فن و فنکار

میرا اور صبا قمر آمنے سامنے ، صبا قمر کا میرا کی تنقید پر جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ صبا قمر کا لالی ووڈ کی اداکارہ میرا کے بیان پر ردِعمل سامنے آگیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحواں سے بات چیت کا سیشن ’لیٹس ٹاک‘ رکھا، جس کے دوران ایک مداح نے ان سے اداکارہ میرا کے متنازع بیان کے حوالے سے سوال کیا کہ اس بارے میں ان کا کیا کہنا ہے۔

جس پر صبا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویٹ واٹ (?Wait What)، ساتھ ہی انہوں نے شرمندگی اور حیرت کو ظاہر کرتے ہوئے دو ایموجی بھی بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ تنازعات میں گھری رہنے والی لالی ووڈ کی اداکارہ میرا نے حال ہی میں عید کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ تنازعات کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے تھے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں یا پھر کسی پراجیکٹ میں نظر آؤں، وہ مجھے پسند نہیں کرتیں اور پروڈیوسرز سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے کاسٹ نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button