فن و فنکار

سکینہ سموں کی فلم انتظار رواں ماہ ریلیز ہو گی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، لکھاری اور فلم ساز سکینہ سموں کی بطور ہدایت کار پہلی فیچر فلم ’انتظار‘ 19 اگست کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سکینہ سموں نے لکھا ہے کہ میرا خواب بالآخر جلد ہی حقیقت بننے جا رہا ہے اور ملک بھر میں رواں ماہ 19 اگست کو میری فلم سنیما اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ میں ’انتظار‘ کو پہلے ہی سنیماؤں میں ریلیز کرنا چاہتی تھیں مگر کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تھا اور اب جب حالات معمول پر آ چکے ہیں تو شائقین بڑے پردے پر یہ فلم دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلرز 2020ء میں جاری کیا گیا تھا مگر کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی۔

فلم کو امریکا میں ہونے والے ’ہارلم فلم فیسٹیول 2020ء‘ میں پیش کیا گیا تھا، جہاں مذکورہ فلم بیسٹ ایکٹر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

فلم کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، خالد احمد، کیف غزنوی، رضا علی عابد اور عدنان جعفر شامل ہیں، اس کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے۔

سکینہ سموں کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ فلم سچے واقعات اور کریکٹرز پر مشتمل رومانوی کہانی ہوگی، اس کا اسکرپٹ ایسا ہے جس کا میں عشروں سے انتظار کر رہی تھی۔

ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمائمہ ملک بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گزشتہ برس فیچر فلم انتظار سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button