فن و فنکار

سلمان خان نے بالی وڈ میں 34 سال مکمل کر لئیے

( مانیترنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے فلم نگری میں اپنے 34 سال مکمل ہونے پر مداحوں کے لیے نوٹ شیئر کیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ’ کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا لُک بھی مداحوں کےلیے اس نوٹ کے ساتھ شیئر کیا۔

فلم نگری کے بھائی جان نے جمعے کو اپنی اگلی فلم کے ٹائٹل سے نقاب اتار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ فلم نگری میں 34 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

سلمان خان کی 26 اگست 1988ء یعنی 34 سال پہلے بطور اداکار پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی، انہوں نے اس نایاب موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس میں ان تمام سالوں میں ساتھ دینے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھائی جان نے مداحوں کو صرف شکریہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ بونس کے طور پر اپنی نئی فلم کا ٹائٹل بھی بتادیا۔

سلمان خان کی 26 اگست 1988ء یعنی 34 سال پہلے بطور اداکار پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی، انہوں نے اس نایاب موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس میں ان تمام سالوں میں ساتھ دینے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھائی جان نے مداحوں کو صرف شکریہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ بونس کے طور پر اپنی نئی فلم کا ٹائٹل بھی بتادیا۔

انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نوٹ بھی تحریر کیا اور بتایا کہ وہ 34 سال پہلے کیا تھے اور اب کیا ہیں، میری زندگی کا سفر دو الفاظ ’یہاں اور اب‘ سے شروع ہوتا ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان کی ایک نئی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے، جس میں وہ لمبے بال اور داڑھی میں دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُس وقت اور آج بھی ساتھ دینا واقعی قابل تعریف عمل ہے۔

مداحوں نے سلمان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا اور اُن کے مختلف اسٹائل کی تعریف کی اور کہا کہ بھائی جان کو کبھی اس طرح نہیں دیکھا، یہ بہت ہی مختلف ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ 34 سال بعد بھی اپنی فلموں میں محنت کررہے ہیں، جو اس بات کا اظہار ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ کتنے سنجیدہ ہیں۔

سلمان خان کی1988ء میں ریلیز ہوئی پہلی فلم میں اداکارہ ریکھا اور فاروق شیخ نے کام کیا تھا، اگلے برس ہی انہیں فلم میں نے پیار کیا سے، اس کے بعد کے عرصے میں انہوں نے کرن ارجن، ہم آپ کے ہیں کون، تیرے نام ، وانٹیڈ اور دبنگ اور بجرنگی بھائی جان جیسی ہٹ فلمیں دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button