سلمان خان پاگل ہے، سابق گرل فرینڈ نے ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو ان کی سابق گرل فرینڈ صومی علی نے بیمار انسان قرار دیا ہے۔
پاکستانی ںژاد امریکی اداکارہ صومی علی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان کی فلم ‘میں نے پیار کیا’ کا پوسٹر شیئر کیا اور سلمان خان کے خلاف سخت جملے کہے ۔
صومی علی نے لکھا کہ ’اس کی پوجا کرنا بند کرو، وہ ایک بیمار شخص ہے جو دوسروں کے لیے پریشانی کا باعث ہے، جس کے بارے میں لوگ ابھی تک نہیں جانتے۔
صومی نے یہ پوسٹ 19 اگست کو شیئر کی تھی جو کچھ ہی دیر میں یہ تیزی سے وائرل ہونے لگی جس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس پوسٹ کو انسٹاگرام سے ہٹا دیا۔
رواں برس کے آغاز پر صومی نے سلمان خان کو نشانہ بنایا تھا اور ان پر کئی الزامات لگائے تھے۔
اس وقت صومی نے ہالی ووڈ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ہاروی وائنسٹائن کے بارے میں بات کی تھی۔
سلمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صومی نے کہا کہ ’بالی ووڈ کے ہاروی وائنسٹائن کے بارے میں سب جانتے ہوں گے۔ ایک دن وہ خواتین سامنے آئیں گی اور آپ کی حقیقت سامنے لائیں گی۔ جیسا کہ ایشوریہ رائے بچن نے کیا۔
سلمان خان سے تعلق ٓختم ہونے کے بعد صومی علی نے کئی مرتبہ اپنے اور سلمان کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جس میں انہوں نے اداکار پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔
اپنے ایک انٹرویو میں صومی علی نے بتایا تھا کہ وہ سلمان سے بہت پیار کرتی تھیں، سلمان خان ان کی پہلی محبت تھے، یہی وجہ تھی کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں فلوریڈا سے بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ یہی نہیں اداکارہ نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا تاکہ وہ سلمان سے شادی کر سکیں لیکن سلمان کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہو گیا۔