ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے راہیں جدا کر لیں، بھارتی میڈیا کا دعوی

(مانیٹرنگ ڈیسک)ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جلد اپنی طلاق کا اعلان کر دیں گے ۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔ صرف کاغذی کارروائی باقی ہے ۔ ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ٹی ٹوئنی 2022 ورلڈ کپ میں ایک چینل میں بحیثیت ماہر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بھارتی نیوز ویب سائیہٹ کے مطابق کچھ ہی دن قبل ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پوسٹ پر اس جوڑے کی علیحدگی کی خبروں کو جوڑا گیا۔ مگر اس جوڑے کے قریبی عزیز نے بتایا ہے کہ دونوں میں طلاق ہوجائے گی۔
اسی حوالے سے زی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ شعیب ملک کی مینجمنٹ ٹیم ممبر نے بتایا ہے کہ ان دونوں کی باضابطہ طلاق ہو چکی ہے ، انہوں نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر بتایا کہ طلاق ہو رہی ہے ، اور یہ دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں۔
اس کے علاوہ ثانیہ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی کچھ اسی جانب اشارہ دے رہی ہے۔ ثانیہ نے لکھا وہ زندگی کے مشکل ترین دنوں کے لمحات ۔
حال ہی میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ دبئی میں ایک ساتھ منائی ۔ یہاں تک کہ شعیب ملک نے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ۔ لیکن اس وقت ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں نہیں تھیں ۔
علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے برعکس سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو فالو کررہے ہیں ۔
لمحہ با لمحہ- قومی خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- تجارتی خبریں
- کھیلوں کی خبریں
- انٹرٹینمنٹ
- صحت
- دلچسپ و عجیب
- خاص رپورٹ

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
خیلجی اخبار کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12سال بعد ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خلیجی اخبار کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔
چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ "ٹوٹے دل کہاں جائیں، اللّٰہ کی تلاش میں”۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا چار سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔
علیحدگی کی خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے جیو نیوز نے شعیب ملک سے رابطے کی کوشش کی، تاہم سابق کپتان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوچکی ہیں، تاہم ان کے اکاؤنٹ میں صرف ایک یا دو تصاویر اب بھی موجود ہیں، کچھ روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟‘، ثانیہ مرزا کی یہ اسٹوری بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔
ایسا لگتا ہے کہ بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور جوڑے جن کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے، ان کی شادی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے درمیان انسٹاگرام پر ثانیہ کی پوسٹ نے ان کے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا۔
انسٹاگرام پر ٹینس کھلاڑی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں، اللہ کو پانے کے لیے۔