مشکل کی گھڑی میں پی ٹی آئی کے زہریلے پروپیگنڈہ پر سٹیٹ بنک کا ردعمل

( مانیٹرنگ ڈسیک ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کردیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے لیے عطیات قبول کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے یہ وضاحت پارٹی کے ترجمان کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے کہ جب انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ صوبائی حکومت کے کھاتوں میں ٹرانزیکشنز نہیں ہورہی۔
مزمل اسلم نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "گزشتہ شام بیرون ملک کچھ دوستوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کے کریڈٹ کارڈ سے عطیات کی ٹرانزیکشنز نہیں ہو رہی۔ متعلقہ کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر معلوم ہوا کہ حکومت پاکستان نے ان کا آپریشن بلاک کر دیا ہے۔”
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہے کہ انہیں کہا جارہا ہے سیلاب کے باعث سیاست نہ کروں۔
ایک بیان میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے ساتھ آزادی تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ن کا کہنا تھا کہ انہیں کہا جارہا ہے سیاست نہ کریں، لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین ان کی ذمے داری ہیں، اس کے ساتھ اپنی آزادی کی تحریک کے لیے بھی بھرپور کام کریں گے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ فلڈ ریلیف کیلئے وہ ڈیزل سے بہتر کام کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے حواری عالمی میڈیا پر بیٹھ کر اقوام عالم سے کہہ رہے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی امداد نہ کریں کیونکہ یہاں کرپشن ہوتی ہے ، سوشل میڈیا پر ان گمرہ کن اور سیاسی تعصب سے لبریز چہروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو سیلاب متاثرین کے منہ سے ممکنہ طور پر امداد کی شکل میں ملنے والا نوالہ بھی چھیننا چاہ رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے ملک دشمن چہرے سے ہر روز اٹھتا نیا پردہ
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) August 30, 2022
عمران خان کے حواری عالمی میڈیا پر بیٹھ کر دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد نہ بھیجی جائے pic.twitter.com/XWxL6rV3qZ
دوسری جابب پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب میں سیلاب نے تباہی مچادی
سیلاب سے متاثرہ افراد شدید مشکلات کاشکار ہیں، پیپلزپارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے،نہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل گھڑی میں کہی بھی نظرنہیں آرہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیتحت سیلاب متاثرین کی امدادشروع کردی ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کیچیئرمین وزیرخارجہ پاکستان بلال بھٹو زرداری کابیان ہے کہ یہ سیاست کاوقت نہیں بلکہ ملک بھر کیسیلاب متاثرین کی مدد کوترجیح دینی چاہئیے،بروقت اور دانشمندانہ حکومت پاکستان نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی کیازالے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مدد کی مہم کاآغاز کردیاہیجوکہ قابل تعریف ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر عائد فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کاخاتمہ حکومت کااحسن اقدام ہییہ عوام کیلئے بڑاریلیف ہے،حکومت کا عوام کو ریلیف دینا لائق تحسین اقدام ہے، انہوں نے پیپلزپارٹی یزمان کے تاحیات صدر چوہدری اصغر علی گل کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں