تعلیم و صحت
پنجاب حکومت غافل ،سرکاری سکول ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرسٹ ایڈ کٹس سے محروم

پنجاب بھر کے سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس ابھی تک نہ مل سکیں ۔محکمہ کی جانب سے سکولوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔صرف لاہور کے 11سو سے زائد سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس کا انتظار ہے۔ صوبہ بھر کے سکولوں میں حادثہ کی صورت میں سکولوں میں ابتدائی امداد دینے کے لیے کوئی انتظام موجود نہیں۔ بچوں اور اساتذہ کو حادثہ کی صورت میں ہسپتال جانا پڑتا ہے کیونکہ سکول کے پاس کوئی انتظام ہی موجود نہیں ہوتا