حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتظامات

( سوجھل مہتاب ) حضرت امام حسین کے چہلم کے موقعے پرلاہورمیں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شیعہ سنی علماء کرام، اکابرین اراکین امن کمیٹی، بانیان امام بارگاہ اور عزاداری جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ چہلم کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے عقائد کا احترام کیا جائے اور تحمل، باہمی اتحاد اور یگانگت کا دامن نہ چھوڑا جائے۔
چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ بھر میں 2 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ حکومت نے سیکورٹی اقدامات کی خاطر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی سندھ کے تمام اضلاع میں سولہ اور سترہ ستمبر کوموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
چہلم امام حسین کے روز کوئٹہ میں موبائل سروس بند رہے گی
شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے ماتمی جلوس کے موقع پر کوئٹہ کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس افسران، علمائے کرام ، معززین اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاٗ نے حالیہ دنوں میں منشیات کے خلاف آپریشن کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مطالبہ کیا۔
چہلم امام حسین راولپنڈی میں فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی وسیم ریاض خان کی زیر صدارت ایس پی راول آفس میں میٹنگ۔ ایس پی راول، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کی شرکت۔ ایس ایس پی آپریشنز نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کا17ستمبر کو چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پلان جاری لیاقت روڈ DAV کالج چوک ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کوگوالمنڈی روڈ کی طرف موڑا جائے گا. سٹی صدر روڈمشرق ہوٹل سے فوارہ چوک تک بند ہو گی اور ٹریفک کو موہن پورہ کی طرف بھیجا جائے گا۔
کشمیری بازار روڈمکمل بند ہو گی اور ناولٹی سینما سے ٹریفک کو مچھلی منڈی اور متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔ تھانہ گنجمنڈی مکمل ڈائیورشن ہو گی اور ٹریفک کو ہملٹن روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ باغ سرداراں روڈ چونگی نمبر 4سے بانسا نوالہ چوک تک روڈ مکمل بند ہو گی اور ٹریفک اصغر مال کی طرف موڑا جائے گا۔ بنی چوک ڈائیورشن کے وقت ٹریفک کو سرکلر روڈ ،وارث خان روڈ ، کوہاٹی بازارکی طرف بھیجا جائے گا۔
اقبال روڈ کمیٹی چوک سے فوارہ چوک مکمل ڈائیورشن ہو گی اور ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا. گارڈن کالج روڈاکبر انٹرنیشنل سے نیا محلہ تک ٹریفک کے لیے بند ہونے پر ٹریفک کو لیاقت روڈ بھیجا جائے گا جلوس کے وقت5thروڈرحمان آباد ٹرن مری روڈ کالج چوک سید پورروڈ تک مکمل بند ہو گی۔4thروڈپنجاب بینک گول چکر سے کالی ٹینکی چوک تک ٹریفک کے لیے بند کی جائے گی اصغر مال روڈاصغر مال ٹرن مری روڈ تاڈگری کالج چوک تک مکمل بند ہو گی،
ملتان میں 58 مجالس اور 15 ماتمی جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی
مشنر عامر خٹک کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین کے انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔
ٓاجلاس میں علی رضا گردیزی،پروفیسرمظہر گیلانی، مزین عباس چاون،اصغر نقوی،خاور بھٹہ، انجینئر سخاوت حسین ،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایس ایس پی آپریشنز حسام بن ہشام،اے ڈی سی جی رضوان نذیر موجود تھے۔
کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کہنا تھا کہ انتظامیہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر قیام امن کیلئے سیکورٹی اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 58 مجالس 15 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔بین المسالک ہم آہنگی پر غور کرتے ہوۓانہوں نے کہا کہ تمام مسالک نے مل کر فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے اور امن و امان اور مسلکی ہم آہنگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔