سینئر صحافی اخلاق باجوہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر منتخب

سینئر صحافی اور دنیا ٹی وی کے رپورٹر اخلاق باجوہ
جو صحافتی و سیاسی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کے دلوں پر راج تو کرتے ہی ہیں اب وہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری پر بھی راج کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کے انتخابات 2022 میں سینئر صحافی اخلاق باجوہ نے فتح حاصل کی ہے۔ اخلاق باجوہ نے اس الیکشن میں 36 ووٹ حاصل کیئے جب کہ انکے مقابلے میں شاہد چوہدری نے 27 ووٹ حاصل کیئے۔
پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نئے صدر اخلاق باجوہ کون ہیں؟
سینئر صحافی اخلاق احمد باجوہ صحافتی و سیاسی حلقوں میں اپنے نام کے مصداق بااخلاق اور نرم مزاج ہنس مکھ شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ باجوہ لاہور کے علاقہ سلطان پورہ سے تعلق رکھتے ہیں اور لاہور کلچر انکی شخصیت کہ اٹھان میں واضح ہے۔ تند و تیز جملوں اور طنز و مزاح کی بھرپور صلاحیت رکھنے والے اخلاق باجوہ مرکز محفل ہوا کرتے ہیں۔ شطرنج کے شوقین ہیں جبکہ زندگی کے حوالے سے انکی ٹیگ لائن ٹینشن ناٹ ہے۔ انکا جونئیر صحافیو ں کے ساتھ برتاو مثالی اور انڈسٹری میں ایک نادر مثال ہے۔ کے ساتھ ان کا طویل صحافتی کرئیر اب 25 سال کے قریب عرصے پر محیط ہے۔ جس میں قومی سطح کے موقر جرائد و اخبارات اور ٹی وی چینلز شامل ہیں۔ اخلاق باجوہ جو اس سے قبل پنجاب ٹی وی سے منسلک تھے گزشتہ 6 سال سے دنیا ٹی وی سے منسلک ہیں اور سیاسی رپورٹنگ کرتے ہیں۔
اخلاق باجوہ بطور صحافی
اخلاق باجوہ جمہوریت پسند ہیں اور صحافتی حلقوں میں اسٹیبلشمنٹ کے شدید ناقد سمجھے جاتے ہیں۔ گزشتہ ہائبرڈ دور حکومت میں انکی سیاسی رپورٹنگ نے ہائبرڈ نظام کے اندر کی خبریں باہر لا کر عوام کو سچ کی فراہمی جاری رکھی۔ حبس کے اس دور میں مختلف یوٹیوب شوز اور تجزیاتی کالمز میں اخلاق باجوہ اپنے چست جملوں اور نئی نئی اصطلاحات کا بر محل استعمال کرکے خود کو ایک با صلاحیت نقاد منوا چکے ہیں۔
اخلاق باجوہ لاہور 42 کے پروگرام ریاست کی سیاست ود رضا ہاشمی میں بھی اکثر بطور تجزیہ کار شریک ہوتے ہیں اور پروگرام میں دیئے گئے انکے تجزیئے اور اندر کی خبریں چند ہی دنوں میں سچ ثابت ہوتے رہے ہیں۔
مبارکباد اخلاق باجوہ
لاہور42 نیوز ایک باکمال شخصیت اور لازوال لیڈر اخلاق باجوہ کو پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔