تازہ ترینافسر اور دفترتعلیم و صحتتھانہ کچہریریاست اور سیاست

شہباز گل کی اوور ایکٹنگ کام نہ آئی، طبی بورڈ نے مکمل فٹ قرار دے دیا

( سفیان سعید خان ) پمز ہسپتال کے طبی بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دے دیا۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر کسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بھی وقت ہسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس شہباز گل کو ہسپتال سے تھانے منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی،پولیس شہباز گل کو صبح ہسپتال سے کچہری بخشی خانے منتقل کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے شہباز گل کی حوالگی میں تاخیر کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جیل حکام نےکہا کہ شہباز گل کی خرابی صحت تاخیر کا باعث بنی، میڈیکل آفیسر نے پوچھنے پر بتایا شہبازگل کو بچپن سے دمہ ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے جو وضاحت دی وہ اطمینان بخش نہیں، جیل حکام پیر تک تحریری وضاحت پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ شہباز گل کی ریمانڈ کے خلاف درخواست پیر کو میرٹ پر سنی جائے گی، آئی جی اسلام آباد شہباز گل پر تشدد کے معاملے کی انکوائری کرے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کی گواہی اور ثبوتوں کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے "کسی بھی شخص کے پاس مقدمہ سے متعلق یا ملزم محمد شہباز شبیر عرف شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی بھی شہادت موجود ہے اور وہ اپنی شہادت و بیان قلمبند کروانا چاہتا ہے تو وہ آئی جی اسلام آباد کے آفس میں صبح آٹھ سے دن 12 بجے تک اپنا بیان قلمبند کرواسکتا ہے۔”

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button