تازہ ترین

شہباز بلاول دعوت طعام،پھر مل بیٹھں گے بیگانے دو، دیوانے دو

ملکی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر سے حرکت پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی کل دوپہرماڈل ٹاؤن لاھور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ ایک اہم ملاقات کریں گے‏۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور ظہرانے کی دعوت دی جسے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قبول کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کھانے کی میز پر حکومت گرانے کا سامان کس حد تک پیدا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button