آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین اور اویس لغاری کی ویڈیو وائرل

( مانیٹرنگ ڈیسک ) کستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شوکت ترین کی وزیر خزانہ پنجاب کے ساتھ ٹیلیفونک کال لیک ہو گئی ، جس میں شوکت ترین وزیر خزانہ پنجاب سے کہہ رہے ہیں کہ ہم ایسا سین کرینگے کہ یہ نظر ہی نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
ٹیلیفونک کال کے آغاز مین شوکت ترین وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری سے کہتے ہیں کہ سر کیسے ہیں آپ ، جس پر اویس لغاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں ۔ شوکت ترین کہتے ہیں کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے ، آپ سب نے سائن کیا ہے ، اب اپ نے کہنا ہے کہ جو کمٹمنٹ ہم نے دی تھی وہ سیلاب سے پہلے کی تھی ، سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا ، اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے ۔
شوکت ترین نے کہا کہ آپ نے یہی لکھنا ہے اور کچھ نہیں لکھنا ، وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری کہتے ہیں کہ جی بالکل سر۔ شوکت ترین کہتے ہیں ہم سب چاہتے ہیں کہ ان پر دباؤ پڑے ، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں ، ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، یہ بالکل سپاٹ فری جا رہے ہیں ، یہ نہیں ہونے دینا ہے ، تیومر بھی ایک گھنٹے میں کر کے بھیج رہے ہیں ، آپ بھی زرا کہیں مجھے بھیج دیں ، ہم یہ کر کے اس کو وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے ، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کر دینگے ۔
محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا جس پر شوکت ترین نے کہا کہ جس طرح چیئرمین اور دیگر کو ٹریٹ کیا جا رہا ہے اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا ، ہم ایسا سین کرینگے کہ یہ نظر ہی نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، سوشل میڈیا سے زیادہ پاور فل کوئی ٹول نہیں ، ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ سوشل میڈیا کر دے گا۔