ورلڈ اپ ڈیٹوائرل لیکس

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کا بھارتی شہر جے پور میں رقص

 ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کہا جاتا ہے کہ موسیقی اور رقص زبانوں، سرحدوں اوربڑی شخصیات کے پروٹوکولز سے آگے کی چیزیں ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دنوں اپنے پروٹوکولز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت میں مقامی فوک فنکاروں کے ساتھ رقص کرکے اس کا ایک ثبوت بھی دے دیا ہے۔ "انڈین ایکسپریس” کے مطابق وزیراعظم حسینہ واجد بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایئرپورٹ پر اتریں جہاں انہوں نے راجستھان کے فنکاروں کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہی رقص کیا۔ 

یہ فنکار وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ شیخ حسینہ واجد طیارے سے اترتی ہیں اور حکام سے تعارف کے بعد اپنے استقبال میں فوک موسیقی کی دھن پر رقص کرتے فنکاروں کی طرف بڑھ جاتی ہیں اور ان کے ساتھ مل کر رقص کرنے لگتی ہیں۔ اس کی ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزار پر حاضری کے لیے راجستھان گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button