بازار اور کاروبارتھانہ کچہریصارف اور خریدار
سیالکوٹ کے شہریوں کو مردہ گوشت کھلانے والا دوکاندار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

( مائرہ ارجمند) سیالکوٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈیلر مردہ مرغیوں کا وزن کرکے دکاندار کے ڈرم میں ڈالتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سیالکوٹ کے علاقے رنگپورہ میں مردہ مرغیوں کو فروخت کرنے کی وڈیو سامنے آگئی جہاں سرعام ڈیلر دکاندار کو زندہ مرغیوں کے بعد مردہ مرغیوں کا وزن کرکے ڈرم بھر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے مردہ مرغیوں کا وزن کیا جاتا ہے اور بعد میں اسے دکاندار کے ڈرم میں پھینکا جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔