شردھا کی خوارکیں،رچا چڈا اور علی فضل کی شادی، شاہد کپور کے بیٹے کی سالگرہ، ایکتا کے بچپن کی خواہش

( مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ شردھا کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔

وہ صحت مند اور متوازن غذا کھاتی ہیں لیکن انہیں ایک مذہبی تہوار کے موقع پر روایتی پکوان ’موڑک‘ کے بغیر جشن ادھورا لگتا ہے۔
موڑک ہندوستان کی روایتی سویٹ ڈش ہے اور تہوار کے دن شردھا کپور نے بھی سیر ہو کر موڑک کھائے۔
شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کئی سارے موڑک کھاتے ہوئے تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن دیا ’کچھ نہیں ہوتا بھئی، کھاتے جاؤ‘۔
موڑک ہندوستان کی روایتی سویٹ ڈش ہے اور تہوار کے دن شردھا کپور نے بھی سیر ہو کر موڑک کھائے۔
شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کئی سارے موڑک کھاتے ہوئے تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن دیا ’کچھ نہیں ہوتا بھئی، کھاتے جاؤ‘۔
ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کی شادی
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات دہلی سے شروع ہوں گی اور اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ممبئی میں ختم ہوجائیں گی۔
اطلاعات ہیں کہ شادی کی رسم ساؤتھ ممبئی ہوٹل میں ہوگی، تاحال ریچا اور علی نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

دونوں کو 2020ء میں شادی کرنا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات ملتوی ہوگئی تھیں۔
پچھلے مہینے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا نے کہا تھا کہ شادی ہوجائے اس سال ہوجائے گی، کسی طرح سے کرلیں گے۔
واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا 2015ء سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے تعلق کے متعلق 2017 میں تصدیق کی تھی۔
شاہد کپور کے بیٹے زین کی سالگرہ
شاہد کپور کے کئی فین پیجز نے زین کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
ایک ویڈیو میں زین اپنے والدین شاہد اور میرا کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں جب کہ ان کی بہن میشا بھی ساتھ ہی کھڑی ہیں۔
میرا راجپوت نے زین کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا کہ ’پرسکون آنکھیں اور شرارتی مسکراہٹ، تمہاری طرح میرا دل کوئی نہیں موم کرتا‘۔
ایکتا کپورکا بچبن کا خواب
بالی ووڈ فلم اور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور کی نئی فلم ’گڈ بائے‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

ایکتا کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ مشترکہ طور پر فلم بنائی ہے۔
ایکتا کپور نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی بالی ووڈ خانز اور کسی کے ساتھ کام کا نہیں سوچا تھا لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں امیت جی کے گھر پر سالگرہ کی دعوتوں میں شرکت کرتی تھی اور شویتا بچن اور ابھیشیک بچن میرے دوست تھے۔
ایک دن امیتابھ سر نے میرے والد کو بتایا کہ آج شام یہ صرف بیٹھ کر مجھے دیکھتی رہی ہے۔
ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ بالآخر میرا خواب پورا ہوگیا، فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔