بریکنگ
سیالکوٹ میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے سرحدی ضلع سیالکوٹ کے علاقہ بمباں والی میں واقع پاک آرمی کے اسلحہ ڈیو میں آگ لگ گئی ہے اور دور دور تک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ واقعہ کے محرکات کا تا حال اندازہ نہیں ہو سکا کہ یہ سرحد پار سے ہونے والی کوئی تخریب کاری ہے یا حادثہ ، حال ہی میں بھارت کی جانب سے پنجاب کے سرحدی علاقہ میانچنوں میں بھی میزائل گرا تھا ۔ اسوقت بمباں والی کے علاقے میں دھوان اٹھ رہا ہے ۔