افسر اور دفتربازار اور کاروبارصارف اور خریدار

آٹے اور کھاد کی سمگلنگ کیا قانون حرکت میں آئے گا ؟

( مائرہ ارجمند ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سمگلنگ میں استعمال ہونی والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ٹرانسپورٹ کو مقدمے کا فیصلہ ہونے تک تحویل میں رکھا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں یوریاکھاد کی دستیابی، سمگلنگ کی روک تھام اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سرحدی اضلاع سے یوریا کھاد، گندم او ر آٹے کی سمگلنگ کی رپورٹس مل رہی ہیں، ڈی جی خان، رحیم یار خان،اٹک اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز سمگلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ یوریاکھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اورگرانفروشی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، تمام اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ ڈویژنل کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ڈی جی خان میں 24چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں سمگل کی جانیوالی 1400بوری گندم کو ضبط کرلیا گیاجبکہ راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران اب تک 74مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اجلاس میں زراعت، صنعت کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button