بازار اور کاروبارتازہ ترینٹریفک اپ ڈیٹ

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، کمپنیوں میں مسابقت کا ماحول

( مانیٹرنگ ڈیسک ) پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر اب 3 کمپنیوں کی جانب سے انہیں حقیقت بنا دیا گیا ہے۔

ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تو یہ خیال درست نہیں، مگر پھر بھی یہ ایک اہم پیشرفت ضرور ہے۔

تینوں کمپنیوں کی گاڑیوں کو مکمل طور پر سورج کی روشنی پر چلانا ممکن نہیں بلکہ بجلی کی مدد لینا ضروری ہے۔

سولر انرجی پر چلنے والی اولین گاڑیوں میں سب سے بہتر تصور کی جاسکتی ہے مگر اس کی قیمت بھی ڈھائی لاکھ ڈالرز ہے۔

اس گاڑی کی چھت پر 54 اسکوائر فٹ پر سولر پینلز لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے یہ گاڑی روزانہ 45 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ اس کے اندر نصب بیٹری کو مدنظر رکھا جائے تو یہ 390 میل تک کا سفر کرسکتی ہے۔

اس کا وزن محض 3500 پونڈ ہے جس کے لیے کامپیکٹ ان وہیل وٹرز کی مدد لی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر 950 گاڑیوں کو برطانیہ اور یورپی یونین کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ کمپنی ایک کم قیمت ماڈل کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے جس کی قیمت 30 ہزار یورو سے شروع ہوگی۔

اس گاڑی کی پروڈکشن 2024 کے آخر یا 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button