وائرل لیکسورلڈ اپ ڈیٹ

بیٹی کتنی پیاری ہوتی ہے کوئی اس مجبور باپ سے پوچھے

(مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹی کتنی پیاری ہوتی ہے کوئی اس مجبور باپ سے پوچھے۔ بھارت میں باپ بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کر10 کلومیٹرپیدل سفر کرتا رہا، دل دہلا دینے والی ویڈیو نے سب کو دنگ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ  کے رہائشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا اپنی 7سالہ بیٹی کو علاج کی غر ض سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کروایا تھا تاہم چند گھنٹوں بچی جان کی بازی ہار گئی۔

 افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی   جس پر لاچار باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کر 10کلومیٹرپیدل سفرکر کے گھر پہنچا ۔مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کو دیکھنے والے اپنے آنسو نہ روک سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button