ن لیگی رہنما کا بیٹا لندن میں دن دیہاڑے چاقو کے وار سے قتل

( توقیر احمد) لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کے بیٹے کو دن دہاڑے چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔
لندن میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، ایک اور پاکستانی نوجوان کو دن دہاڑے چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 22 سالہ رفاقت کیانی کو نامعلوم افراد نے سلاؤ میں قتل کیا، وہ مسلم لیگ ن کے رہنماء ذاکر کیانی کے بیٹے تھے۔
مرحؤم رفاقت کیانی ممتاز کشمیری رہنما نائب صدر پاکستان ویلدئیر ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلاو راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ کے اکلوتے جواں سال بیٹے تھے۔ انکا تعلق سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا ۔ رفاقت کیانی کوگزشتہ روز انکے گھر ہی کے باہر چاقوقں کے پہ در پہ وار سے زدید زخمی کردیا گیا تھا۔
انہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر قرینی ہسپتال مین پہنچایا گیا لیکن وہ زخوں کی تاب نہ لا کر شل بسے جسکے بعد لندن کی مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ، انکی جواں سال موت پر سلاو کی فضا سوگوار ہے اور انکی رہائش پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے دن دیہاڑے ہونے والی قتل کی اس واردات کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اسوقت سلاو کی مقامی مسجد میں تعزیت کرنے والوں کی بھیڑ جمع ہے اور اس جواں سال مرگ پر لوگ افسوس زدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔
رفاقت کیانی کی موت کی خبر سنتے ہی سابق صدر آصف علی رداری کے کزن رضوان، مسلم لیگ ن برطانیہ کے سابق صدر راجہ زبیر کیانی اور متعدد اہم سماجی اور سیاسی شصایت موقع پر موجود ہیں ۔
پاکستانی نوجوان کے قتل پر لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس نے رفاقت کیانی کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔