فن و فنکار
سونو نگھم حدیقہ کیانی کے مداح نکلے

( اسیس مہتاب ) پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور بھارتی گلوکار سونونگم کی دوبئی کنسرٹ میں ایک ساتھ پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کی آواز میں گایاجانے والا "بول” فلم کا گانا "ہونا تھا پیار” جو کہ مقبول ترین گانوں میں سے ایک رہا ہے ۔ دبئی کے ایک کنسرٹ میں یہ گانا پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی اور سونو نگم نے ایک ساتھ گایا ۔جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ۔دبئی کنسرٹ میں گلوکارہ حدیقہ اپنی خوبصورت آواز بکھیر ہی رہی تھیں کہ اسی دوران بھارتی گلوکار سونو بھی اچانک سٹیج پر پہنچ گئے اور ایک ساتھ گانا گانے لگے ۔