سری لنکا ایشیائی کرکٹ پر چھا گیا،سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ٹرولنگ

( سفیان سعید خان ) ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیکر ایشیا کا نیا بادشاہ بن گیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
The 𝑪𝑯𝑨𝑴𝑷𝑰𝑶𝑵𝑺 of the #AsiaCup2022 🏆
— ICC (@ICC) September 11, 2022
Congratulations, Sri Lanka 👏 pic.twitter.com/c73cmcaqNz
اہم ترین میچ میں کپتان بابراعظم اس بار بھی رنز بنانے میں ناکام رہے اور دلشان مادھوشنکا کے چوتھے اوور میں صرف پانچ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اسکی اگلی ہی گیند پر فخرزمان بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، دونوں وکٹیں 22 رنز کے مجموعی اسکور پر گریں۔
افتخار احمد 14 ویں اوور میں 93 کے مجموعی اسکور پر 32 رنز بناکر آوٹ ہوئے، محمد نواز 6 رنز اور محمد رضوان 55 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
خوشدل شاہ 2 اور آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، شاداب نے 8، نسیم شاہ نے 4 رنز بنائے۔
پہلے اوور میں سری لنکن باولرمادھوشنکا اپنی لائن اور لینتھ بھول گئے اور انہوں نے 8 رنز وائڈ بال اور ایک رن نو بال کراکر پاکستان کی جھولی میں ڈال دیے اس طرح پہلے اوور میں 9 رنز ایکسٹرا پاکستان کو ملے۔
سری لنکا کی اننگ:
سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنزبنائے۔
حارث رؤف نے 3، نسیم شاہ، افتخار احمد اور شاداب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ابتدا میں 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی لیکن بھنوکا راجا پکسے اور ونندو ہاسارنگا کی شاندار بیٹنگ کے باعث سری لنکن ٹیم گیم میں واپس آگئی۔
سری لنکا کی طرف سے بھنوکا راجا پکسے نے شاندار اننگز کھیلی اور 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دھننجایا ڈی سلوا نے 28 اور ونندو ہاسارنگا نے 36 رنز بنائے۔
ٹاس کا نتیجہ:
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کیلئے پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان داسون شناکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دونوں ٹیمیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں شائقین کی بڑی تعداد اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
🪙 Pakistan have won the toss and decided to field first 🏏#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/ut0jaHX24N
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2022
پاکستانی پلیئنگ الیون:
قومی ٹیم میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد دو تبدیلیاں کی گئیں۔ حسن علی اور عثمان قادر سری لنکا کیخلاف کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے اس لئے ان دونوں کی جگہ شاداب اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔
Our team for the final 👊#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/NAlw3PH6sZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2022
فائنل میچ میں سری لنکا کا انحصار وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کی سپن جوڑی پر ہوگا جنہوں نے گزشتہ میچ میں پاکستان کی اننگز کو 121 رنز تک محدود رکھا تھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، 2012 کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت 7 مرتبہ جب کہ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کے باوجود پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز بنائے لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حساب سے انکی بیٹنگ انتہائی سست تھی جس کی وجہ سے بعد میں آنے والے پلیئرز پر پریشر بڑھ گیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض صارفین نے رضوان کو ’’خود غرض“ قرار دیدیا۔