پنجاب میں آوارہ کتے بے قابو،8 افراد ہلاک ساڑھے 7 ہزار سے زائد زخمی

( مائرہ ارجمند ) پنجاب میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے لگے۔ رواں سال کے دوران اب تک کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جب کہ 7517 زخمی ہوچکے ہیں۔
یکم جنوری سے 15 اگست 2022 تک پنجاب بھر میں کتوں کے کاٹنے کے 7513 واقعات پیش آئے جن میں 7517 افراد زخمی اور آٹھ جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ واقعات شیخو پورہ میں پیش آئے جہاں کتوں کے کاٹنے کے 1878 واقعات رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 1819، ساہیوال میں 1552 ، گوجرانوالہ میں 1159 جب کہ لاہور میں 31 واقعات پیش آئے۔
کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں دو، دو، شیخو پورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولنگر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئیں۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے ” پنجاب کے مختلف اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اگر اس پر فوری کنٹرول نہ کیا گیا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ” انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندر بہتری آنی چاہیے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ واقعات رپورٹ ہوے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اگر اس پہ فوری کنٹرول نہ کیا گیا تو زمہ داران کے خلاف سخت کاروائ کی جاے گی۔ ایک ہفتے کے اندر بہتری آنی چاہئیے