بیٹے کے ہاتھوں بہو کا قتل، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، ایاز امیر

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔
یہ بات سینئر صحافی ایاز امیر نے واقعے کے حوالے سے شہزاد ٹاؤن فارم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صحافی نے ان کے بیٹے سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ شاہ نواز نشے میں تھا؟
I am shocked at the tragedy, says Ayaz Amir after his daughter-in-law killed by her son pic.twitter.com/LdQCiBOaa6
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 23, 2022
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی کو چک شہزاد فارم ہاؤس میں جم ڈمبل مار کر قتل کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔
مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔