تھانہ کچہری

سپریم کورٹ بارکی جانب سے آج ملک گیرہڑتال کا اعلان

( جہانزیب احمد خان)وکیل رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ سے پارلیمنٹ لاجز میں بدسلوکی پر سپریم کورٹ بار نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر نے وکلا سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ پر تشدد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button