ریاست اور سیاست

اعتراضات ختم کرنے کی مہلت ،سپریم کورٹ کی حکومت کوای سی ایل ترامیم کے لئے ایک ہفتے کی مہلت

چیف جسٹس آف پاکستان نے اٹارنی جنرل کو مشورہ دیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق احتیاط اور سوچ سمجھ کر اقدام کریں۔ حکومت سے توقع ہے کہ وہ صاف، ایماندار، قابل اور نیک نام شخص کو چیئرمین نیب لگائے گی۔سپریم کورٹ نے حکومت کو ای سی ایل ترامیم پر اٹھنے والے اعتراضات کو ختم کرنے اور ترامیم کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔

عدالت عظمیٰ میں حکومتی شخصیات کی تحقیقاتی اداروں میں مبینہ مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ای سی ایل ترامیم کو قانونی دائرہ میں لانے کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ عمل نہ ہونے کی صورت میں حکم جاری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button