ریاست اور سیاست

سپریم کورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق عمرانی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے عمران خان کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا اور متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ درخواست کے پیرا 4، 5 ۔12 اور 14 میں متنازعہ معاملات کو اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button