تازہ ترین

طاہرہ جالب نے آفتاب اقبال کے خلاف اگلے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا

(رضا ہاشمی ) انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے اینکر پرسن آفتاب اقبال کے خلاف اگلے احتجاجی مرحلے کا اعلان کر دیا ہے ، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ لیگل نوٹس بھجوانے کے بعد بھی وہ جالب صاحب کے چاہنے والوں سے رابطہ مہم اور عوامی احتجاج جاری رکھیں گی ۔ تاوقتیکہ آفتاب اقبال جالب صاحب کے خلاف ہرزہ سرائی پر قوم سے معافی نہ مانگ لے یا انہیں عدالت سے انصاف نہ مل جائے ۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے چیرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔ طاہرہ جالب کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے چند روز میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے جا رہی ہیں جسکا لائحہ عمل وہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد سامنے لائیں گی ۔

طاہرہ جالب نے ٹریڈ یونین تنظیموں، مزدور تنظیموں، طلبہ تنظیموں، سول سوسائٹی، وکلاء برادری اور ان تمام طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے مقصد میں انکا ساتھ دیں کیونکہ یہی وہ طبقات ہیں جن کی آواز حبیب جالب بنے۔

انہوں نے پیمرا سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہیروز کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے اور پیمرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور ایسے چینلز کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کر رہا انہوں نے سوال اٹھایا کیا پیمرا محض چند افراد اور اداروں کے خلاف بولنے ہی کو کوڈ آف کنڈکٹ سمجھتا ہے انہوں نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ تاریخ ساز شخصیات کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے متعلق بھی کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button