بریکنگ
ملک بھر میں دہشت گردی کا الرٹ جاری

( مائرہ ارجمند) نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے بدھ کو پورے ملک میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
این سی آئی ایم سی نے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرلز کو الرٹ جاری کیا۔
دہشت گردی کا الرٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر تمام سیکیورٹی اداروں کو جاری کر دیا گیا ہے۔
نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔