ریاست اور سیاست

37 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئر مین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ بتاتے یوئے کابینہ سے حلف  لینے سے انکار کر دیا تھا۔

وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 37 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔

خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر خان اور مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر کا حلف  اٹھایا ۔

خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی، اعظم نذیر تارڑ، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، عبد القادر پٹیل بھی  وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ ہیں۔

شازیہ مری، سید مرتضی محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، عابد حسین، اسد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور، محمد طلحہ محمود، سید امین الحق، سید فیصل علی سبزواری، محمد اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ  بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبد الرحمٰن خان کانجو کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے  علاوہ قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری کو بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button