وہ 5 غیر ملکی حسینائیں جو آج بالی وڈ پر راج کر رہی ہیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) اگر آپ بالی ووڈ میں نام کمانا چاہتے ہیں تو ہندی میں آنا ضروری ہے، لیکن فلم انڈسٹری میں کچھ ایسی حسینائیں ہیں جن کے ہاتھ ہندی میں بہت تنگ ہیں اور کچھ اب بھی اپنی پہچان بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
کچھ اداکارائیں زبان کی وجہ سے اپنے کیرئیر میں زیادہ ترقی نہیں کر سکیں اور کچھ حسینائیں ایسی بھی ہیں جن کے کردار بھی لسانی مسئلے کی وجہ سے انگریزی میں ہی لکھے جاتے ہیں۔
کترینہ کیف

بالی ووڈ فلم سٹار کترینہ کیف اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اداکارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کافی عرصے سے ہیں۔ وہ کئی بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ لیکن اداکارہ کی ہندی اچھی نہیں ہے۔ دراصل، کترینہ کیف برطانوی نژاد ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کی ہندی کمزور ہے۔ آج بھی اداکارہ اپنی ہندی کو لے کر کافی جدوجہد کرتی ہیں۔
جیکولین فرنینڈس

بالی ووڈ فلمسٹار جیکولین فرنینڈس کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ اس اداکارہ کی ہندی بھی اچھی نہیں ہے۔ ہندی سنیما میں اکثر اداکارہ جیکولین کے کرداروں کو بھی رومن ہندی لکھے جاتے ہیں۔
اگرچہ آجکل جیکولین فرنینڈس پر بھارت کے تحقیقاتی اداروں نے الزام کی وجہ سے خبروں میں ہییں کہ وہ بھی 200 کروڑ روپے کے بھتے کے کیس میں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس سے قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ ممکنہ طور پر اس کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندرشیکھر کے ساتھ ان کو بھی نامزد کیا جائے گا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیکولین فرنینڈس کے لگ بھگ سات کروڑ مالیت کے اثاثے ضبط کر چکی ہے۔
خبر رساں ادارے ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں اداکارہ کو بھی اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایلی اورام

اداکارہ ایلی اورام کا تعلق سویڈن سے ہے۔ ان کی مادری زبان سویڈش ہے۔ اداکارہ کو اپنی ہندی کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ اداکارہ کا کیریئر بگ باس سے شروع ہوا اور فلموں تک پہنچا۔ لیکن اداکارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔
سنی لیون

بالی ووڈ سٹار سنی لیون کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ ان کا تعلق ویسے پنجابی گھرانے سے ہے۔ لیکن کینیڈا میں پیدائش اور تعلیم کی وجہ سے ان کی ہندی بہت خراب ہے۔ اداکارہ کسی حد تک پنجابی بولتی ہیں۔ لیکن وہ اب بھی ہندی میں جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود وہ ‘جسم 2’ اور ‘راگنی ایم ایم ایس 2’ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
نورا فتحی

معروف ٹی وی اور بالی ووڈ فلم اداکارہ نورا فتحی ایک کینیڈین ڈانسر ہیں۔ ان کی ہندی بھی اچھی نہیں ہے۔ وہ روانی سے ہندی بولنے سے قاصر ہیں۔ تاہم اپنے ڈانس کی وجہ سے ہندی سنیما انڈسٹری میں ان کا ایک الگ مقام ہے۔
5 ہزار لے کر بھارت آنے والی نورا فتیحی کے پاس اب کتنی دولت ہے؟
200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نام آنے کے بعد کنیڈین اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی بھارت میں شہ سرخیوں میں ہیں۔
منی لانڈرنگ کا مرکزی ملزم نورا فتحی کو مہنگے تحائف دیتا تھا جس کے بعد بھارت کے محکمہ انفورسمنٹ نے اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا اور اب خبریں ہیں کہ ‘دلبر’ لڑکی سرکاری گواہ بننے والی ہے۔
6 فروری 1992 کو پیدا ہونے والی نورا فتیحی کینیڈا میں ماڈلنگ اور ڈانسنگ کیرئیر شروع کرنے کے بعد ہندوستان آئیں جہاں انہوں نے 2015 میں پہلی بار بالی وڈ فلم Roar سے ڈیبیو کیا۔