ورلڈ اپ ڈیٹ

بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیردیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیردیا،  بی جے پی کی اترپردیش، گوا، اتراکھنڈاور منی پور میں جیت گئی۔

تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کانگریس کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملا دی ہےچونکہ پارٹی کا انتخابی نشان جھاڑو ہے اس لیئے کہا جا رہا ہے کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیردیا ہے ،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی دو حلقوں سے الیکشن لڑے اور دونوں سے عام آدمی کے امیدواروں سے ہار گئے. ان میں سے ایک موبائل فون مکینک ہے جس کا باپ رکشہ چلاتا ہے اور ماں سکول میں خاکروب ہے. جسکے بیٹے نے جھاڑو کے نشان سے انتخاب لڑ کر تاریخ رقم کر دی۔

پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے تاریخی جیت حاصل کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کی 117سیٹوں میں سے 92سیٹوں پر قبضہ کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں عام آدمی پارٹی نے کانگریس اور اکالی دل کی بالادستی ختم کردی ۔ برسراقتدار کانگریس محض 18سیٹوں پر سمٹ گئی ۔ شرومنی اکالی دل کو صرف تین سیٹوں پرہی جیت پائے۔ بی جے پی کو دو اسمبلی حلقوں میں جیت ملی ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے ۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار جیت گیا ۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان بھگونت مان کی قیادت میں پارٹی نے کانگریس اور شرومنی اکالی دل کے کئی قدآور وں کو دھول چٹائی ہے ۔ وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی دو نوں سیٹوں پر ہار گئے۔ کیپٹن امریندر سنگھ بھی چنائو ہار گئے۔ عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی کے عہدہ کے امیدوار بھگونت مان دھوری اسمبلی سیٹ سے 58ہزار 206ووٹوں سے جیتے جبکہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو امرتسر مشرق سیٹ پر شرومنی اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل اور لمبی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوارگرمیت سنگھ خودیاں سے شکست کھا گئے ۔

5 بھارتی ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں واضح اکثریت حاصل کرکے پھر سے اقتدار میں واپس آگئی ہے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے تاریخی جیت درج کرکے سیاست کی سمت تبدیل کردی ہے ۔ان انتخابات میں کانگریس پارٹی کو سبھی ریاستوں میں شکست ہوئی ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش کی 403اسمبلی سیٹوں میں 273سیٹیں جیت لی ہیں ۔

سماج وادی پارٹی نے 125نشستیں حاصل کی ہیں۔بہوجن سماج پارٹی نے ایک، کانگریس نے 2اور دیگر پارٹیوں نے 2نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور شہری سیٹ سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت گئے جبکہ کرہل سیٹ پر سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو 67504ووٹ سے جیت گئے۔

اتر پردیش میں کسی بھی پارٹی نے پہلی بار، دو بار لگاتار انتخآب جیتا اور دو بار ایک ہی وزیر اعلیٰ جیت کر آیا ہے۔ ادھراتراکھنڈ میں بی جے پی نے 70سیٹوں میں سے 48سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ۔ کانگریس کو 18سیٹوں پر جیت ملی ہے ۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدواروں کو4سیٹیں ملی ہیں ۔ وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی اور سابق وزیراعلی ہریش راوت الیکشن ہار گئے ۔

گوا اسمبلی کی 40 سیٹوں میں سے 20سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس نے 12سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے ۔ مہاراشٹر گومانتک پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے دو دو سیٹوں اور گوا فارورڈ پارٹی اور ریولیوشنری گوون پارٹی نے ایک ایک سیٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ آزاد امیدواروں کے حصہ میں تین سیٹیں آئی ہیں۔ وزیراعلی پرمود سامنت اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

منی پور کی 60سیٹوں میں سے 55کے نتائج آچکے ہیں جن میں سے بی جے پی31جیت چکی ۔ نیشنل پپلز پارٹی چھ سیٹ جیت چکی,جنتادل یونائیٹڈ نے چھ اور کانگریس اور ناگا پپلز فرنٹ نے پانچ پانچ سیٹیں جیتی ہیں۔ وزیراعلی این برین سنگھ نے اپنی ہنگانگ سیٹ پر 18ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button