فن و فنکارورلڈ اپ ڈیٹ
پیار نہیں ہے سُر سے جس کو وہ مورکھ انسان نہیں، بنگلہ دیش کے بے سرے گلوکار کو پولیس نے گرفتار کر لیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش میں پولیس نے اداکار و گلوکار ہیرو عالم کو گرفتار کرلیا اور اسے آئندہ کلاسیکل گانے نہ گانے کی یقین دہانی پر رہا کردیا۔
بنگلہ میڈیا کے مطابق ہیرو عالم کے فیس بک پر 2 ملین کے قریب فالورز اور یوٹیوب پر ڈیڑھ ملین کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔ ہیرو عالم نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے اسے ذہنی طور پر ٹارچر کیا اور کلاسیکل گانےپرفارم کرنے سے منع کیا۔ پولیس نے ان سے کہا کہ وہ بہت ہی بے سرے ہیں ، اس کے علاوہ پولیس نے ان سے معافی نامے پر بھی دستخط کرائے۔