بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
ڈالر کی کینگرو کی سی لمبی چھلانگیں ، آج 210 کا ہو گیا

( مائرہ ارجمند) اوپن مارکیٹ میںڈالر کینگرو کی طرح چھلانگیں مارتا آج 210 کو پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز ہوتے ہی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 26 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ لین دین پہلی بار210 روپے کی بلند ترین سطح پر جاری ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 74 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔