ریاست اور سیاست
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیرجلسہ میں شرکت سے روک دیا

(سفیان سعید خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے روک دیا۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم عمران خان کا جلسے میں شرکت کرنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔