افسر اور دفترریاست اور سیاست
الیکش کمیشن انتخابی فہرستوں کی نئے سرے سے تصدیق کرے گا

( سفیان سعید خان )ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈز سے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور کی جائیں گی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے باعث کیا گیا ہے، انتخابی فہرستوں سے بے ضابطگیاں ختم کرنے کیلئےعوام سے بھی اپیل کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام افراد 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کی تصدیق کریں، انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا 25 اگست کو کیا جائے گا۔
الیکشن شیڈول جاری ہونے تک کوئی بھی شہری اپنے ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کرا سکے گا۔