افسر اور دفتربازار اور کاروبارتازہ ترینقومی

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

( مائرہ ارجمند ) ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار 22500 اور طلب 28500 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں3 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 4 سے6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ دیہات میں6 سے8گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 آبی وسائل سے 7,900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9ہزار میگا واٹ ہے جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 332 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

سرکاری بجلی گھر 800 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس

 اور سولر پلانٹس سے پیداوار 131 میگا واٹ ہے جبکہ بگاس پاور پلانٹس سے 70 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صارفین کو لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بلوں کا سامنا ہے،  بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹ بدستور تیل اورگیس سے محروم ہیں، اس حوالے سے وزارت توانائی مؤقف دینے سے گریزاں ہے جب کہ وزارت توانائی ویب سائٹ سے ڈیٹا پیج بھی ہٹادیاگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button