فیس بک سے کرائے کا قاتل لے کر باپ مروا ڈالا

( مانیڑنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نوجوان نے فیس بک کے ذریعے کرائے کے قاتل سے رابطہ کرکے اپنے باپ کا خون کرادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے قصبے پچھوڑ میں 21 اور 22 جولائی کی درمیانی رات مہیش گپتا نامی شخص کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں مہیش گپتا کے بیٹے انکیت گپتا ، اس کے دوست نیتن لودھی اور اجیت سنگھ کو گرفتار کرلیا۔
لاقے کے ایس پی راجیش سنگھ چنڈیل نے بتایا کہ انکیت گپتا نے اجیت سنگھ سے اپنے باپ کو قتل کرایا، اس سلسلے میں انکیت کی مدد اس کے دوست نیتن نے کی۔
راجیش سنگھ چنڈیل کے مطابق انکیت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب کا رسیا اور جوئے کا عادی تھا، اسے اپنے باپ پر شدید غصہ تھا کیونکہ وہ اسے اپنے شوق پورے کرنے کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔
اپنے باپ کو اغوا کے بعد قتل کرانے کے لیے انکیت نے انٹرنیٹ کی مدد حاصل کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے اس کا رابطہ بہار کے ایک جرائم پیشہ گروہ اجیت کنگ سے ہوا۔
انکیت کا فیس بک میں اجیت کنگ گروپ کے ایڈمنسٹریٹر سے ایک لاکھ روپے کے عوض معاملہ طے ہوا اور اس نے 10 ہزار روپے اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع بھی کرادیئے۔
اجیت سنگھ قتل کے لیے بہار سے مدھیہ پردیش کے شہر جھانسی پہنچا جہاں اس سے انکیت اور نیتن ملے، دونوں نے ہی اجیت کی رہائش کا بندوبست کیا۔