تھانہ کچہری

زکریا ایکسپریس میں عملے نے مسافر خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

( شیتل ملک) ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ خاتون کے میڈیکل میں ان سے زیادتی ثابت  ہوگئی ہے۔

زکریا ایکسپریس ٹرین نجی شعبے کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے جس میں خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی، اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر ‘انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ واقعہ میں ملوث ٹرین کا عملہ فرار ہوگیا۔

کراچی کے سٹی سٹیشن پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق متاثرہ خاتون کا سسرال مظفر گڑھ ہے، اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی، وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفرگڑھ پہنچی،27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، سٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا۔

رین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کردیا ،ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تونجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نےخاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سے بوگی کی برتھ لے کر دے سکتاہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا۔

کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسے زیادتی کانشانہ بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button