فن و فنکار

مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے والوں کی خیر نہیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ٰ) بالی وڈ کی مرحوم اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھور برج بھوشن نے ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جو مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مدھور برج بھوشن کے مطابق مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانا ان کے خاندان کا جذباتی اور قانونی حق ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم اداکارہ کی بہن نے تمام فلمسازوں کو خبردار کیا کہ کوئی بھی  مدھوبالا کی زندگی پر فلم میری منظوری کے بغیر نہیں بنائے گا۔

انہوں نے کہا برائے مہربانی یہ لمحہ ہمارے لیے خراب مت کریں، اگر کسی نے میری درخواست نہ مانی تو مجھے مجبوراً ان پر جذباتی اور دماغی طور پر ہراساں کرنے کا کیس دائر کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم ان کی بہن 80 سالہ مدھور برج بھوشن کے اشتراک سے پیش کی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

مدھوبالا بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جو اگرچہ کم وقت کے لیے چمکا لیکن جب تک اسکرین پر رہا اس نے سب کے دلوں پر راج کیا۔

مارلن منرو سے مشابہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا، انہوں نے 27سالہ فلمی کیرئیر میں 70 سے زائد فلموں میں کام کیا،  ان کی فلم تاج محل باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تو مغل اعظم شاہکار قرار دی گئی۔

مدھو بالا کے دل نے 36 برس کی عمر میں اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button