تعلیم و صحت
اچھی خبر
اچھی خبر
خواجہ سراؤں کے لئےلاہور میں پہلا سکول کھلے گا

محکمہ سکول ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی دفعہ لاہور میں ٹرانس جینڈر سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے منصوبے کے لیے تیاری شروع کر دی ۔ ٹرانس جینڈر سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں کھولا جائے گا ۔پہلے سے موجود سکول کو ٹرانس جینڈر سکول میں تبدیل کیا جائے گا ۔مذکورہ سکول ملٹی گریڈنگ ہوگا۔ ریشنلائزیشن کر کے مذکورہ کے لیے ٹیچرز تعینات کیے جائیں گے ۔اگلے تعلیمی سال سے قبل سکول شروع کردیا جائے گا۔سکول کی کامیابی کے بعد تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔