موسمورلڈ اپ ڈیٹ

گرمی نے یورپ والوں کی چیخیں نکلوا دیں

(توقیر احمد )برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر ہے۔ برطانیہ میں آج بھی درجہ حرارت بلند رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

برطانیہ میں کل سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

آئر لینڈ اور نیدرلینڈز کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی ہے، بیلجیئم میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرتگال اور سپین میں ایک ہفتے میں شدید گرمی سے 1 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ادھرفرانس، یونان، پرتگال اور اسپین میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر آگ لگ گئی جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button