تازہ ترینتعلیم و صحتفن و فنکار

زندگی تماشہ بنی!خواجہ سراوں کا ایچ آئی وی پروگرام بند

( مانیٹرنگ ڈیسک ) خواجہ سراء رہنماء شہزادی نے الزام عائد کیا کہ یو این ڈی پی نے خلاف ضابطہ جینڈر انٹرایکٹو الائنس (جی آئی اے) سے معاہدہ ختم کیا، اس معاہدے کے تحت جی آئی اے کو 2023ء تک خواجہ سراؤں کی بہبود کیلئے کام کرنا تھا، جس میں ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا جیسی بیماریوں کیخلاف خواجہ سراؤں کو صحت کی سہولیات، علاج اور آگہی فراہم کرنا تھی، اس کی ساری فنڈنگ گلوبل فنڈ مہیا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 22 خواجہ سراء کو باعزت روزگار بھی میسر تھا جنہیں بغیر کسی نوٹس کے ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمینیشن کا کوئی طریقۂ کار اور قانون ہوتا ہے لیکن یہاں کوئی قانونی طریقۂ کار نہیں اپنایا گیا۔

شہزادی نے مزید کہا کہ گلوبل فنڈ کے اس پروجیکٹ کے تحت ایچ آئی وی سے بچاؤ کیلئے ‘‘کی پاپولیشن’’ کی 6 مزید این جی اوز بھی کام کررہی ہیں لیکن نشانہ صرف خواجہ سراؤں کو بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، ہم اسپتال جائیں تو وہاں علاج نہیں ملتا کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button