عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ آرٹیکل فور کے تحت مذاکرات اختتام پذیر ہوچکے ہیں اور ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز قرض میں سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوچکے ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں جب کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
رجمان نے کہا کہ یمن کا تنازع حل کرنےکا واحد راستہ سفارتی حل ہے جب کہ ایران کے جوہری پروگرام میں پیشرفت پر تشویش ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
ترک صدرکے دورہ یوکرین سےمتعلق سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ترکی اہم نیٹو اتحادی ہے، یوکرین سے یکجہتی کرنے والے نیٹو اتحادی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
افغانستان سے متعلق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے مختلف طریقوں سے افغان عوام کی حمایت کر رہے ہیں، ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات میں مدد کر رہے ہیں، افغانستان سے متعلق خطےکے متعدد ممالک کے ساتھ فعال کام کررہے ہیں، شراکت داروں سے مل کرکابل ائیرپورٹ کو سول طیاروں کیلئے فعال بنانے پرکام کررہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کو افغان عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت ہے اور طالبان کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی بھی ضرورت ہے جب کہ طالبان ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانوں کو محفوظ راستہ اور نقل و حرکت کی آزادی دیں