صارف اور خریدارقومی
لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ، حکومت بے بس، بحران شدید تر ہوگا

( مائرہ ارجمند ) ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،ملک بھر میں کی جانے والی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار21 ہزار میگاواٹ ، طلب28 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی چند گھنٹے ہی آتی ہے، بجلی کی معطلی کیساتھ پانی کی قلت کا سامنا ہے اور فلٹریشن پلانٹس بھی بند ہیں۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ لاہور میں لوڈ شیڈنگ سے گھریلو اور کمرشل سرگرمیاں شدید متاثر ہیں، لیسکو کا شارٹ فال بھی 1200 میگاواٹ ہو گیا ہے۔
لاہور میں بجلی کی طلب 5 ہزار 200 جبکہ رسد 4 ہزار میگا واٹ ہے،پاور پلانٹس کو گیس اور تیل کی کمی کا سامنا ہے ۔