ریاست اور سیاست

شیخ رشید سے متعلق معاملات زیرغور،آئندہ سیٹ اپ میں کہاں ہونگے راہنما پیپلز پارٹی نے بتا دیا

(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید سے متعلق معاملات زیرغور ہیں تاحال شیخ رشید وزیر داخلہ ہیں اور عمران خان کا دم بھرنا انکی سیاسی مجبوری بھی ہے لیکن آئندہ سیٹ اپ میں شیخ رشید کہاں ہونگے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے بتا دیا ہے۔

مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، یہ میرا خواب ہے۔

منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے، شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کر کے ان سے الگ ہورہے ہیں، عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اورنہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی،28  سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے، قومی حکومت بنے تو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button