بریکنگریاست اور سیاست

اپوزیشن نے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا مسودہ قیادت کو جمع کروا دیا

(رضا ہاشمی ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ اپوزیشن نے قیادت کو جمع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق مسودے پر 100 سو سے زائد اراکین کے دستخط ہیں، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر مسودے میں جانبداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، متن میں لکھا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے آج تک پارٹی عہدوں سے استعفی نہیں دیا۔ ایوان کو اپنی پارٹی کی ہدایات کے مطابق چلاتے ہیں۔

مسودے کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نیوٹرل رہنے کی بجائے فریق بن جاتے ہیں۔ اسد قیصر اور قاسم سوری وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں، قومی اسمبلی کے قواعد کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے پاس مسودہ موجودہ ہے، اپوزیشن قیادت جب چاہے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا سکتی ہے، سربراہی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button