صارف اور خریدار

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگا واٹ کو پہنچ گیا

( مائرہ ارجمند) پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگاواٹ ہوچکا ہے۔

گیارہ جون بروز ہفتے کو پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ رہی جب کہ بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119میگا واٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جب کہ جوہری ایندھن سے 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹےتک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button