افسر اور دفتربازار اور کاروبارتازہ ترینتعلیم و صحتٹریفک اپ ڈیٹریاست اور سیاست

کراچی میں بارشیں ختم، سڑکیں تباہ، سندھ سمیت ملک بھر کے ندی نالوں میں طغیانی

( شیتل ملک ) کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ فی الحال ختم ہوگیا جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سانگھڑ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کی پیش گوئی کی ہے، ڈی آئی خان، گلگت میں بارش کا پانی گھروں اور دفاتر میں داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کوہ سلیمان رینج میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ساتھ پہاڑوں پر دو روز سے بارش جاری ہے جس کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

ادھر دھاناسر میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔ مغل کوٹ میں ژوب ڈیرہ پل بہہ جانے سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب شاہراہ پاکستان انچولی کے مقام پر 36 ویلر ہیوی ٹرالر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا کوئی قانون نام کی چیز نہیں نا ہی پولیس نے گرفتار کیا نا ہی ٹریفک پولیس نے لائسنس کینسل کیا،

شاہراہ فیصل نزد ریجنٹ پلازہ ہوٹل پر خراب ہوجانے والے ٹرک کو ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکار سڑک سے ہٹا کر ہیوی ریکوری ویکل کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہ سکے۔

ڈی آئی جی احمد نواز کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اپنی مدد آپ کرنے میں مصروف ہے کراچی میں مون سون میں بگڑنے والے حالات کی وجہ سے لوگوں کو مصیبت کا سامنا ہے،

پشاور کو کراچی سے ملانے والی مین روڈ۔ زرعی زمینوں اور دیہاتوں کی صورت حال کا تصور کریں۔ سڑک تقریباً 3,5 فٹ اونچی ہے جو کہ اس وقت مکمل سیلاب کے پانی کی وجہ سے بند ہے اور ٹوٹ چکی ہے.ٹریفک کی روانی معطل ہو چکی ہے..

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کراچی کے جوان ہر ممکنہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button